خان کے جانثار کہاں ہیں؟ یہ لوگ ٹک ٹاک بنانے اور مزے کرنے آئے ہیں، پی ٹی آئی کارکن قیادت پر برس پڑا۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔
کارکن نے پی ٹی آئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔ کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں آپ لوگ کتنے لوگ نکال سکتے ہیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر بن گیا غلط بات نہیں کرنے دونگا۔
کارکن نے کہا کہ ان لوگوں کو مزے چاہیے بے شک کارکن ذلیل ہوتے رہے، یہ لوگ دھرنے میں صرف تصویریں اور ٹک ٹاک بنانے آتے ہیں۔ دھرنے میں موجود کارکنان فضل کریم دھرنے سے باہر لے گئے۔
نوشہرہ سے آئے جذباتی کارکن نے کہا کہ جو لوگ آتے ہیں ٹک ٹاک بناکر چلے جاتے ان کیلے عمران خان کا پیغام واضح ہے ڈٹ جاؤ یا ہٹ جاؤ۔کارکنان کا کہنا تھا کہ اب عملی طور پر لیڈر اور موجودہ قیادت کو فرنڈ فٹ پرآکرلیڈ کرنا ہوگاہماراایک مقصد عمران خان سمیت جیلوں میں بے گناہ قیداسیران کی رہائی ہے۔