اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گوگل کی جانب سے ایک اہم اور خوش آئند سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد ہنگامی حالات میں ایمرجنسی سروسز کو زیادہ تیز، مؤثر اور درست معلومات فراہم کرنا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین اب ہنگامی کال یا پیغام کے دوران اپنی موجودہ صورتحال کی براہِ راست ویڈیو ایمرجنسی اداروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، جو کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی نوعیت کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دے گا۔

گوگل کے مطابق اس سہولت کے تحت جب کوئی صارف ایمرجنسی کال کرتا ہے یا ہنگامی پیغام بھیجتا ہے تو وہ اپنی لوکیشن سے براہِ راست ویڈیو اسٹریم کر سکتا ہے اس ویڈیو کے ذریعے ریسکیو ادارے، پولیس، فائر بریگیڈ یا طبی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کے حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :تمام اینڈرائیڈ صارفین کے موبائل کی سیٹنگز اچانک کیوں تبدیلی ہوئیں، وجہ سامنے آگئی

اس سے نہ صرف صورتحال کا درست اندازہ لگانا ممکن ہوگا بلکہ فوری اور درست فیصلے کرنے میں بھی آسانی ہوگی، جس سے قیمتی جانیں بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔گوگل نے واضح کیا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو اس فیچر میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

ویڈیو اسٹریم مکمل طور پر محفوظ اور اینکرپٹڈ ہوگی، یعنی کوئی غیر متعلقہ شخص یا ادارہ اس ویڈیو تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔ مزید یہ کہ صارف کو مکمل اختیار حاصل ہوگا کہ وہ جب چاہے ویڈیو شیئرنگ کو روک دے یا ختم کر دے۔

یہ بھی پڑھیں :وہ 10شاندار فیچرز جو آ پ کے موبائل کو بدل کر رکھ دیں گے

اس طرح صارفین بغیر کسی خوف کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی اضافی ایپ یا پیچیدہ سیٹنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ سہولت گوگل پلے سروسز کے ذریعے خودکار طور پر اینڈرائیڈ 8 اور اس کے بعد کے ورژنز پر دستیاب ہوگی۔

یعنی کروڑوں اینڈرائیڈ صارفین بغیر کسی اضافی محنت کے اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ابتدائی مرحلے میں یہ فیچر امریکہ، جرمنی اور میکسیکو میں متعارف کروایا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی سروسز کے نظام کو اس نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
گوگل کے مطابق مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی مرحلہ وار اس سہولت کو متعارف کروانے کا منصوبہ ہے، تاکہ دنیا بھر کے اینڈرائیڈ صارفین ہنگامی حالات میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *