صدر مملکت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کےاسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ڈی نوٹیفیکیشن کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کےاسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ڈی نوٹیفیکیشن کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی ہے۔

جاری ڈی نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعمیل اور آئین و قانون کے مطابق دی ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے بعد عدلیہ میں بھی خود احتسابی کی شاندار مثال قائم، آئینی عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی وکالت کی ڈگری کو جعلی قرار دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہیں جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے کی۔ عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراض، فل کورٹ تشکیل دینے اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت عالیہ نے وزارت قانون کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *