اینٹی نارکوٹکس فورس کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، منشیات کی بھاری اسمگلنگ ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، منشیات کی بھاری اسمگلنگ ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی بھاری کوشش ناکام بنا دی، اے این ایف نے پنجگور سے تربت منشیات منتقل کرنے کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا۔

حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کی، اس دوران ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس میں پلاسٹک کے کینز میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اے این ایف نے کیچ میں منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، 54 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

برآمد شدہ منشیات میں 99 کلوگرام آئس، 50 کلوگرام افیون اور 73 کلوگرام چرس شامل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر دا خلہ کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامورسے ملاقاتیں،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کامیاب کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخواحکومت کا 600 ارب روپے مالیت چرس کی پیداوار کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ

حکام نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور اسے بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اے این ایف کی مسلسل نگرانی، بروقت خفیہ معلومات کے حصول اور مؤثر کارروائیوں کے باعث منشیات کی ترسیل کی کوششوں کو مسلسل ناکام بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں’انڈور شیشہ کیفے ‘ چلانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر سزا اور بھاری جرمانے کا اعلان

حکام کے مطابق یہ کامیاب کارروائی منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کے فرنٹ لائن کردار اور عزم کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *