سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی حسن ایوب نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں گردش کرنے والی اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت کو صرف چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے یا کسی مبینہ ونڈر بوائے سے متعلق قیاس آرائیاں درست ہیں۔ ان کے مطابق اس قسم کی خبریں محض افواہوں پر مبنی ہیں اور زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔
حسن ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں سول اور عسکری قیادت کے درمیان تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، جس کا براہِ راست فائدہ ملک کو ہو رہا ہے۔
حسن ایوب نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ کہنا درست ہوگا کہ آل اِز ویل ہے اور کسی قسم کی بے یقینی کی فضا نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج حکومت اور فوج کے درمیان جیسے تعلقات ہیں، ویسے ہی آئندہ دنوں میں بھی رہیں گے۔