ایران میں کشیدہ صورتحال، پاکستان کا ہنگامی اقدام، کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم

ایران میں کشیدہ صورتحال، پاکستان کا ہنگامی اقدام، کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم

ایران کی تازہ صورتحال کے پیش نظر تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایران میں مقیم یا موجود پاکستانی شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام پاکستانی شہری بلا جھجھک کرائسس مینجمنٹ یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستانیوں کو بروقت معاونت فراہم کی جا سکے اور کسی بھی مسئلے کا فوری حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری، پاکستان سے بیرونِ ملک فیری سروس شروع ہونے کی امید

سفارتخانے کی جانب سے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے 5 رابطہ نمبرز جاری کیے گئے ہیں، جو 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔ اس کے علاوہ سفارتخانے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یونٹ سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں تک معلومات پہنچ سکیں۔

جاری کردہ موبائل نمبرز کے مطابق فرحان علی سے 00989107648298، فیضان سے 00989906824496 اور کاشف علی سے 00989938983309 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز 00982166941388 اور 00982166944888 بھی شہریوں کی سہولت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی مداخلت پورے خطے میں افراتفری کا باعث بنے گی: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

سفارتی ذرائع کے مطابق کرائسس مینجمنٹ یونٹ نہ صرف ہنگامی رابطے بلکہ رہائش، سفر، قانونی امور اور ممکنہ انخلا سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔ پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی مشکل یا خطرے کی صورت میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

Related Articles