فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل تیاریوں اور تربیتی مشقوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران مختلف تربیتی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کے استعمال مربوط جنگی منصوبہ بندی اور میدان جنگ میں فوری ردعمل کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ عسکری حکام نے فیلڈ فارمیشنز کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی جائزہ پیش کیا۔

عسکری قیادت کی جانب سے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی صورتحال میں مکمل تیاری برقرار رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات اسلامی دنیا سے تعلقات سمیٹنے لگا،3 اہم مسلم ممالک کیلئے سفری پابندی لگا دیں

ذرائع کے مطابق مشقوں کا مقصد فوجی یونٹس کی عملی تیاری جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس نوعیت کی مشقیں نہ صرف دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ علاقائی سطح پر طاقت کے توازن اور استحکام کے پیغام کے طور پر بھی دیکھی جاتی ہیں

editor

Related Articles