پی سی بی کا پی ایس ایل کے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ

پی سی بی کا پی ایس ایل کے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے ریجن میں پی ایس ایل کے میچز دکھانے کے نشریاتی حقوق فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم واضح کیا گیا ہے کہ بھارت کے علاوہ دنیا کے دیگر تمام ریجنز کے لیے پی ایس ایل 11 کے براڈکاسٹ حقوق فروخت کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز براہِ راست نہیں دیکھ سکیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ایس ایل عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکی ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں اس کے میچز باقاعدگی سے نشر کیے جاتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال باضابطہ تفصیلی بیان سامنے نہیں آیاتاہم ذرائع اس فیصلے کی تصدیق کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی سی بی کا پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز سے متعلق بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق بھارت کے سوا دنیا بھر میں شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

اس طرح پاکستان، ایشیا کے دیگر ممالک، مشرق وسطیٰ، یورپ، امریکا اور دیگر ریجنز میں پی ایس ایل کی براہِ راست نشریات دستیاب ہوں گی، جبکہ بھارتی ناظرین اس سہولت سے محروم رہیں گے۔

مجموعی طور پر پی ایس ایل 11 کئی حوالوں سے منفرد ثابت ہونے جا رہا ہے، جہاں ایک جانب ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت میں میچز کی نشریات نہ ہونے کا فیصلہ بھی ٹورنامنٹ کو خاص بنا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *