پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، میاں سالک جلال انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مقرر

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، میاں سالک جلال انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مقرر

حکومت پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات میں اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے گریڈ 20 کے سینئر افسر میاں سالک جلال کو فوری طور پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب تعینات کر دیا ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق میاں سالک جلال جو اس سے قبل ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز) انسپکٹریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے انہیں فوری طور پر تبادلہ کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974ء کے سیکشن 9 کے تحت خالی اسامی پر عمل میں لائی گئی ہے۔ احکامات گورنر پنجاب کی منظوری سے جاری کیے گئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے حکم پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، کون سی گاڑی کتنے لاکھ سستی ہوئی؟ اہم تفصیلات آگئیں

سرکاری اعلامیے کے مطابق نو تعینات آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کو محکمہ جیل خانہ جات میں وسیع انتظامی تجربہ حاصل ہے۔ ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ صوبے کی جیلوں کے انتظام قیدیوں کی فلاح و بہبود سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور جاری اصلاحاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے اس تقرر کو محکمہ جیل خانہ جات میں ایک اہم انتظامی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں اور حکام کو ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دی گئی ہیں۔

editor

Related Articles