2027 تک ایپل کے کتنے نئے آئی فون آئیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

2027 تک ایپل کے کتنے نئے آئی فون آئیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ چند برسوں میں اپنی آئی فون لائن اپ کو مزید وسعت دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے سال 2027 تک متعدد نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرانے اور فولڈ ایبل ڈیوائسز کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل 2027 تک پانچ نئے آئی فون ماڈلز پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ کمپنی پہلی بار فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاری بھی تیز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سمندری کیبل کی خرابی دور، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپل نے اپنے سپلائرز کو رواں سال تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) فولڈ ایبل آئی فونز کی تیاری کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ تعداد پہلے لگائے گئے 70 سے 80 لاکھ یونٹس کے تخمینے سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، جو کمپنی کے منصوبوں میں وسعت کی نشاندہی کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2026 کے دوسرے نصف میں متوقع نئے آئی فون ماڈلز کے لیے ایپل پہلے ہی تقریباً 8 کروڑ (80 ملین) اسمارٹ فونز کے پرزے حاصل کر چکا ہے۔ اندازہ ہے کہ رواں سال کمپنی کی مجموعی اسمارٹ فون پیداوار 22 کروڑ (220 ملین) یونٹس سے بھی تجاوز کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سمندری کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت سے متعلق ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث دنیا بھر میں میموری چپس کی قلت پیدا ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں الیکٹرانک پرزوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل 2027 کے پہلے نصف میں کم از کم دو نئے آئی فونز متعارف کرا سکتا ہے، جن میں اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور ایک نیا آئی فون ایئر شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایپل نے حال ہی میں میموری اور اسٹوریج کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث اپنے بعض میک بک  اورآئی پیڈ ماڈلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

editor

Related Articles