اسلام آباد میں معرکۂ حق تقریبات، فیض آباد اور ڈائیو بس اڈا بند ، ٹریفک ڈائیورشن پلان نافذ

اسلام آباد میں معرکۂ حق تقریبات، فیض آباد اور ڈائیو بس اڈا بند ، ٹریفک ڈائیورشن پلان نافذ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معرکۂ حق تقریبات اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث فیض آباد کے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اڈوں کو دو روز کیلئے بند کردیا گیا جس سے ملک بھر سے آنے جانے والے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد پر واقع بین الصوبائی بس اڈوں پر ٹرانسپورٹ آپریشن گزشتہ رات سے معطل ہے جس کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور دیگر شہروں کیلئے گاڑیوں کی روانگی متاثر ہوئی ہے

انتظامیہ کے مطابق معرکۂ حق تقریبات کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اس کے علاوہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ڈائیورشن پلان بھی جاری کر دیا ہے تاکہ شہر میں آمد و رفت کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی بنائیں:وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم ملاقات، کیا طے پایا؟ اندر کی تفصیلات سامنے آگئیں

معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں پوری قوم اس وقت پرجوش ہے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہورہی ہیں جن میں افواج پاکستان کی طرف سے بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔

editor

Related Articles