چینی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑی پیشکش کردی ، ٹرمپ کا دعوی

چینی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑی پیشکش کردی ، ٹرمپ کا دعوی

دورہ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

امریکی صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ چینی قیادت ایران سے متعلق معاملات میں تعاون کے لیے تیار ہے کیونکہ چین ایران سے بڑی مقدار میں تیل خریدتا ہے اور مستقبل میں بھی اس تجارتی تعلق کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق چین خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ ایران اور امریکا کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کو بھی خوش آئند سمجھتے ہیں اور خطے میں استحکام کے خواہاں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متوقع دورہ پاکستان؟ بڑی خبر آگئی

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ چین ایران کو فوجی سازوسامان فراہم نہیں کرے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق چین نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے پر اتفاق کیا ہے جسے امریکا اور چین کے تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں امریکی صدر کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے امریکا کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا۔ چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین دو عظیم طاقتیں ہیں اور دونوں ممالک کو حریف کے بجائے شراکت دار کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں :چینی صدر سے ملاقات ،امریکہ چین کیساتھ تجارت کا خواہاں ہے ، ٹرمپ 

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ ترقی دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ “امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے” کا ڈونلڈ ٹرمپ کا نعرہ چینی ترقی اور معاشی وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے ۔

editor

Related Articles