کوٹئہ شاہبان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فتنہ الخوارج کے 33 دہشتگرد جہنم واصل

کوٹئہ شاہبان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فتنہ الخوارج کے 33 دہشتگرد جہنم واصل

 سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے شاہبان میں دہشتگرد وں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلا ع پر آپریشن کیا ہےاور شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 33 دہشتگردوں کو جنہم واصل کر دیا گیا۔علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد 14 مئی کی رات سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن کیا گیا جس کے نتیجہ میں فتنہ الخوارج کے 33 دہشتگردوں کو واصل جنہم کر دیا گیا

 یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک 

سیکیورٹی فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن مزید تیز کردیا ہے ۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

editor

Related Articles