ٹک ٹاک سے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

ٹک ٹاک سے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ برائے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان اور عالمی سطح پر کانٹنٹ کی نگرانی اور حذف کرنے کے اقدامات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک اپنے صارفین کو ایک محفوظ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جولائی تا ستمبر کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کی گئیں۔ اس عرصہ میں پیشگی طور پر کانٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.8 فیصد رہی جبکہ ان میں سے 95.9 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کی گئیں۔ ٹک ٹاک نے کہا کہ زیادہ تر حذف شدہ کام خودکار ٹیکنالوجیز کے ذریعے شناخت کیے گئے، جبکہ انسانی مداخلت صرف اُن معاملات میں کی گئی جہاں فیصلوں کے لیے پیشہ ورانہ جائزہ یا بیرونی ماہرین کی رائے ضروری تھی۔

عالمی سطح پر اس سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 20 کروڑ 40 لاکھ ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 18 کروڑ 66 لاکھ 8 ہزار 81 ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہٹائی گئیں، تاہم مزید جائزے کے بعد 89 لاکھ 50 ہزار 735 ویڈیوز بحال کر دی گئیں۔ پیشگی حذف کی شرح عالمی سطح پر 99.3 فیصد رہی اور نشاندہی شدہ ویڈیوز میں سے 94.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر ، نیا اور دلچسپ فیچر متعارف

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم نے اس سہ ماہی میں 11 کروڑ 86 لاکھ 18 ہزار 399 جعلی اکاؤنٹس حذف کیے اور 2 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 542 اکاؤنٹس کو بھی ہٹایا جو 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہونے کے شبہ میں تھے۔

حذف کی گئی ویڈیوز کے موضوعات کی تفصیلات کے مطابق، مجموعی طور پر 30 فیصد ویڈیوز حساس یا بالغ مواد پر مشتمل تھیں جو ٹک ٹاک کی پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں تھیں، 15.7 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیار کی خلاف ورزی کی جبکہ 2.7 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

ٹک ٹاک کی رپورٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پلیٹ فارم نہ صرف کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کر رہا ہے بلکہ انسانی جائزے، بیرونی ماہرین کی رہنمائی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کے لیے محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں ایسی برفباری جسے دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی، ویڈیوز وائرل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *