سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ پروڈکشن گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سعودی عرب کے شہر حائل میں 501 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تووارن کے صحرائی علاقے میں 7 کلومیٹر طویل غیر ہموار راستے سے گزرا، جس کے ذریعے آسٹریلیا کا 449 گاڑیوں کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا گیا۔ اس ایونٹ میں مملکت کے مختلف علاقوں کے علاوہ خلیجی اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا نے شرکت کی۔
تجربہ کار آف روڈ ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ نئے شرکا، خاندانوں اور دوستوں کے گروپس نے بھی اس منفرد سرمائی تفریح میں حصہ لیا، جبکہ ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔
حائل کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے اس کامیابی کو قومی اعزاز قرار دیتے ہوئے سعودی قیادت کے تعاون کو سراہا۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں کثیرالقومی فضائی مشق میں بھرپور شرکت، پائلٹس کی نان اسٹاپ پرواز

