واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر ، نیا اور دلچسپ فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر ، نیا اور دلچسپ فیچر متعارف

میٹا نے واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جو فیس بک کے مقبول کور فوٹو فیچر سے مشابہت رکھتا ہے۔

 اس نئے اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل فوٹو کے ساتھ اضافی جگہ پر ایک کور فوٹو بھی شامل کر سکیں گے، جس سے ان کا پروفائل مزید دلکش اور منفرد نظر آئے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے،  اپڈیٹ کے بعد پروفائل پکچر کے اوپر اضافی بینر لے آؤٹ فراہم کیا گیا ہے، جہاں صارف اپنی پسند کی کور فوٹو لگا سکیں گے۔

 یہ کور فوٹو پروفائل دیکھنے والے تمام افراد کو نظر آئے گا اور صارف کے پروفائل کو زیادہ پرکشش بنانے میں مدد دے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کور فوٹو کا آپشن صرف واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس تک محدود تھا، لیکن اب میٹا نے اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام صارفین کا ڈیٹا لیک ، کروڑوں اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور پروفائلز کو زیادہ منفرد بنانے کی کوشش ہے ، کور فوٹو لگانے کا طریقہ بھی فیس بک کے مشابہ ہے۔

 صارفین کور فوٹو کے مخصوص حصے پر کلک کر کے اپنی گیلری سے تصویر منتخب کر سکتے ہیں اور جب چاہیں اسے تبدیل بھی کر سکتے ہیں ،  یہ فیچر پروفائل سیٹنگز میں فعال رہے گا اور پروفائل دیکھنے والے تمام افراد کو نظر آئے گا۔

ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ بیٹا ٹیسٹنگ کے بعد یہ فیچر جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا،  اس نئے فیچر سے واٹس ایپ پروفائلز مزید منفرد اور دلکش ہوں گے اور صارفین کے لیے خود کو اظہار کرنے کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی سہولت اور پروفائل کے تجربے کو بہتر بنانے کی ایک بڑی پیشرفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles