کیا مستقبل میں راکٹ چاند سے ایندھن لے کر اڑیں گے؟ نیا مشن تیار

کیا مستقبل میں راکٹ چاند سے ایندھن لے کر اڑیں گے؟ نیا مشن تیار

جاپان کی خلائی ایجنسی نے چاند کے قطب جنوبی پر پانی کی تلاش کے لیے تیار کیے جانے والے جدید روور کا آزمائشی ماڈل پیش کر دیا ہے۔ جاپان اور بھارت کا مشترکہ مشن مستقبل میں چاند پر راکٹ ایندھن تیار کرنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی  نے بدھ کو ٹوکیو میں چار ٹانگوں والے جدید روور کا پروٹوٹائپ صحافیوں کے سامنے پیش کیا۔ اس مشن کو لوپکس یعنی لُونر پولر ایکسپلوریشن کا نام دیا گیا ہے، جسے 2028 میں چاند پر بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

چاند کے اندھیرے علاقوں میں پانی کی تلاش

سائنس دانوں کے مطابق چاند کے قطب جنوبی میں ایسے علاقے موجود ہیں جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی۔ ان مقامات کو مستقل تاریکی والے خطے کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان علاقوں میں چاند کی سطح کے قریب پانی برف کی شکل میں موجود ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خودکار ٹریفک نظام کی غلطی، پیدل شہری کو گاڑی سمجھ لیا

مشن کے ذریعے ان علاقوں میں پانی کی موجودگی، مقدار اور معیار کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ مستقبل میں اسےلُوپیکس خلائی مشنز کے لیے استعمال کرنا ممکن ہے یا نہیں۔

چاند کا پانی راکٹ ایندھن میں کیسے بدلے گا؟

مشن کے پراجیکٹ مینیجر تاکیشی ہوشینو کے مطابق اس منصوبے کا طویل المدتی مقصد چاند پر موجود پانی کو راکٹ ایندھن میں تبدیل کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی کو آکسیجن اور ہائیڈروجن میں تقسیم کرکے راکٹ ایندھن کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے مستقبل میں خلائی مشنز کو زمین سے بڑی مقدار میں ایندھن لے جانے کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔

اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو چاند پر ہی ایندھن تیار کرنے کی ٹیکنالوجی مستقبل کے طویل خلائی سفر اور دیگر سیاروں تک رسائی کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles