سینٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل فری اینڈ فئیر الیکشن میں ہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ایک طاقت ور پارلیمان میں ہے اور طاقت ور پارلیمان تب ہی ممکن ہے جب پاکستان کے حقیقی منتخب نمائندے پارلیمان میں عوام کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ کمزور پارلیمان ہے۔ پاکستان کی ترقی کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز بیٹھ کر فری اینڈ فیئر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے واضح کیا کہ سینٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کےلئے میرے سامنے کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ پاکستان کا شہری اور ایوان کا رکن ہوں۔ ہر غلط بات اور پالیسی پر تنقید کرنا میرا حق ہے اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی، وہ پاکستان کے مسائل کو آئین کی حدود میں رہ کر اجاگر کرتے رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت آج توبہ کر لے تو بیس سال بھی پوری کرے گی۔