تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں واقع براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ تقریباً 3100 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ اسی کنویں سے 8 کروڑ 15 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس بھی پیدا کی جا سکے گی ماہرین کے مطابق یہ پیداوار توانائی ضروریات کے تناظر میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ دریافت گزشتہ ایک ماہ کے دوران نشپا بلاک میں ہونے والی تیسری بڑی کامیاب دریافت ہے،حالیہ تینوں دریافتوں سے مجموعی طور پر یومیہ 9480 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے، جو ملکی سطح پر خام تیل کی پیداوار میں قابلِ ذکر اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، خام تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اعداد و شمار کے مطابق یہ مقدار ملک کی مجموعی خام تیل پیداوار کا تقریباً 14.5 فیصد بنتی ہے، جو اس پیش رفت کی اہمیت کو مزید واضح کرتی ہے۔

او جی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ یہ کامیابیاں قومی توانائی سلامتی کی جانب ایک مضبوط قدم ہیں، مقامی وسائل کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ نہ صرف توانائی کے شعبے کو مستحکم کرے گا بلکہ زرمبادلہ کی بچت، صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اور بجلی و گیس کی فراہمی میں تسلسل کا باعث بھی بنے گا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ تیل و گیس کے مزید ذخائر کی دریافت سے صوبے کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
او جی ڈی سی ایل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی تلاش اور دریافت کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مقامی

وسائل کے ذریعے پورا کیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق مقامی تیل و گیس کے ذخائر کا فروغ پاکستان کو توانائی کے میدان میں خود کفالت کے قریب لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا جو مجموعی قومی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *