پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے سڈنی سکسرز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان کو اگلی اسائنمنٹس کیلئے لگائے جانیوالے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔
سڈنی سکسرز نے کہا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہونگے ، سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you, Babar 👑
Babar Azam has been recalled to join Pakistan’s national camp ahead of upcoming international fixtures.
He will be unavailable for the remainder of the BBL|15 Finals Series.
More info at https://t.co/XFOTpJiF9I 📲 pic.twitter.com/EOaLKZlLG0
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026
دوسری جانب قومی کرکٹر بابراعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سڈنی سکسرز کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، بدقسمتی سے مجھے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔
بابر اعطم نے کہا کہ پرستاروں کی محبت اور سپورٹ پر بہت مشکور ہوں، اب نیشنل ڈیوٹی کا وقت اگیا ہے۔
A message from Babar before he heads back to Pakistan to join his national teammates in camp 🩷 pic.twitter.com/0vO0Nuokzw
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026

