پاکستان میں اصلاحات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے، آئی ایم ایف سربراہ بھی معترف

پاکستان میں اصلاحات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے، آئی ایم ایف سربراہ بھی معترف

پاکستان کی موثر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف ، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔

پاکستانی حکومت کی طرف سے معاشی بہتری کیلئے کی جانے والی کوششوں کا آئی ایم ایف نے بھی اعتراف کرلیا ، ڈیوس عالمی اقتصادی فورم میں میڈیا سے گفتگو میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جب بھی کسی کام کا بیڑہ اٹھایا تو پھر وہ  کرکے دکھایا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملک کی بہتری کیلئے مشکل مگر ضروری اصلاحات کو آگے بڑھا رہے ہیں،  پاکستانی حکومت نے سنجیدگی سے اصلاحات کو اپنایا اور اسکے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

ایم ڈی ائی ایم ایف کا کہنا تھا کہ بجٹ کے کڑے نظم وضبط کے نتیجے میں عوام کی بہتری کیلئے وسائل میسر ہورہے ہیں، ہمارا پاکستان کے ساتھ کافی عرصے سے نہایت تعمیری اور مثبت رابطہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ اکنامک فورم : وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

مبصرین کے نزدیک آئی ایم ایف سربراہ کی توثیق سے ثابت ہوا کہ پاکستان درست معاشی راستے پر گامزن ہے ، آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی  کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف کرچکے ہیں ، حکومتی کوششوں  کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ،افراط زر اورشرح سود میں کمی آرہی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی اقتصادی فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا، ملاقات میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور ابھرتی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اقتصادی استحکام کے تحفظ میں کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ادارہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت سے بھی انہیں آگاہ کیا اور مالیاتی نظم و ضبط، محصولات اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *