شدید برفباری کے دوران ضلع کرم میں پاک فوج کی فوری ریلیف کارروائیاں

شدید برفباری کے دوران ضلع کرم میں پاک فوج کی فوری ریلیف کارروائیاں

شدید برف باری کے باعث ضلع کرم میں صورتحال متاثر ہونے پر پاک فوج نے مقامی آبادی کی امداد اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے ریلیف آپریشن شروع کر دیا۔

ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مناتو گاؤں سے مقامی کالج تک برف سے ڈھکے راستے کو صاف کیا۔

اطلاعات کے مطابق ریلیف آپریشن کے دوران برف میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ریلیف آپریشن کے بعد مناتو صدا روڈ پر ٹریفک پر روانی بحال کر دی گئی ہے۔

سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے علاقے میں اہم رابطوں کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

مقامی آبادی نے سخت موسمی حالات میں مشکلات کم کرنے پر فورسز کی کاوشوں کو سراہا جبکہ پاک فوج مقامی آبادی کا خیال رکھتے ہوئے امن اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق اتوار رات سے منگل تک مزید بارش اور بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے خدشے کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *