محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں خصوصاً مری، گلیات، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کل سے برف باری کا نیا اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق سرد ہواؤں کا طاقتور نظام شمالی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری متوقع ہے، جبکہ درجہ حرارت میں اچانک کمی کے باعث ملک کے بعض میدانی اور زیریں علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:سال نو پر مری میں برفباری، سیاحوں کی غیر معمولی تعداد کو داخلی راستوں پر روک دیا گیا

