کے پی حکومت بے نقاب ہوچکی ، آپ ریاست کو لوگوں کیساتھ لڑانا چاہتے ہیں ، نجی ٹی وی پروگرام میں اختیار ولی اور شفیع جان میں تلخ جملوں کا تبادلہ

کے پی حکومت بے نقاب ہوچکی ، آپ ریاست کو لوگوں کیساتھ لڑانا چاہتے ہیں ، نجی ٹی وی پروگرام میں اختیار ولی اور شفیع جان میں تلخ جملوں کا تبادلہ

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان اور معاون خصوصی کے پی حکومت شفیع جان میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس میں اختیار ولی نے صوبائی حکومت اور اس کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 

نجی ٹی وی پروگرام میں کے پی حکومت کے معاونِ خصوصی شفیع جان اور وزیراعظم کے کوآرڈ نیٹربرائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ، پروگرام کے دوران اختیار ولی نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا حکومت قبائلی عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اب اس کے پاس عوام سے معافی مانگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

دوران گفتگو معاون خصوصی کے پی حکومت شفیع جان کے ساتھ سخت مکالمے میں اختیار ولی شدید غصے میں آگئے اور کہاکہ ُ لوگوں نے جان اللہ کو دینی ہے یا نہیں ؟ آپ نے لوگوں کو مار کے رکھ دیا ہے ، اپنی ذمہ داریاں نبھاتے نہیں ، آپ  کو توعشق عمران سے فرصت ہی نہیں، عشق پاکستان میں لوگ مرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے امن وامان خراب کرنے کیلئے 8 فروری کو احتجاج کی کال دی ہے : اختیار ولی

جس پر شفیع جان نے کہا کہ کیسی باتیں کرتے ہیں آپ ، آپ لوگوں کو شہید کررہے ہیں ۔۔ جس کے جواب میں اختیار ولی نے کہا کہ آپ پختونخوا اور پاکستان کو لڑا رہے ہیں ، آپ ریاست کیساتھ لوگوں کو لڑانا چاہتے ہیں اور یہی آپ کررہے ہیں اور یہی تمہارا لیڈر کرتا تھا۔۔ یہی تمہارا عمران کرتا تھا ، پھر تمہارا وزیراعلیٰ کھڑا ہوکر کہتا ہے کہ میں تو مارا جاؤں گا ۔۔۔ تمہاری حیثیت ہی کیا ہے ؟ کون ساکام کیا ہے تم نے ؟ فلمسٹار شبنم کی طرح ڈائیلاگ مارتے ہو ۔۔۔نہ عقل ہے نہ کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے ۔۔۔کرپشن کرنا تمہارا کام ہے ۔۔۔  لعنت یو تمہاری گندی سیاست پر۔۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *