سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، نئی قیمتیں جانیں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، نئی قیمتیں جانیں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ میں غیر معمولی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 65 ڈالر بڑھ کر 4,988 ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر کے قریب ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 6,500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 521,162 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,583 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دس گرام سونا 446,812 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 526 روپے بڑھنے کے بعد 10,801 روپے کی تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہے، جو اب تک کی بلند ترین قیمتوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، ملک میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ ریکارڈ اضافہ عالمی منڈی میں سرمایہ کاری کے رجحان، سینٹرل بینکس کی جانب سے خریداری، جیو پولیٹیکل کشیدگی اور عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر یقینی عالمی حالات میں سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے اور چاندی کا انتخاب کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *