پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کب ہوگی؟تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کب ہوگی؟تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری 2026 کو ہونے جا رہی ہے،پی ایس ایل انتظامیہ نے اس موقع پر کھلاڑیوں کے بریکٹس اور بولی کے قواعد و ضوابط کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ٹاپ بریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے کم از کم اضافی بولی 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سب سے کم بریکٹ والی بیس پرائس پر کم از کم اضافی بولی 2.5 لاکھ روپے ہوگی،پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ہر فرنچائز کو اسکواڈ میں کم از کم 2 ان کیپ انڈر 23 کھلاڑی شامل کرنے کی پابندی ہوگی ۔

پلیئنگ الیون میں ان میں سے ایک کھلاڑی کھیلنے کے لیے لازمی ہوگا یہ اقدام نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے اور لیگ میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔منتخب ہونے والے کھلاڑی متعلقہ فرنچائز کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کر سکیں گے۔ پی ایس ایل میں ہر فرنچائز زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑی ریٹین کر سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پی سی بی کا پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز سے متعلق بڑا فیصلہ

اس کے بعد گرینڈ آکشن ہوگا، جس میں ہر فرنچائز کو 5 ریٹینشن کی اجازت ہوگی اور ریلیز کیے گئے تمام کھلاڑی پی ایس ایل 13 کے آکشن پول میں شامل ہو جائیں گے۔فرنچائز کا مجموعی پرس 45 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑی کے حصول کے لیے فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ 50.5 کروڑ روپے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال کے آکشن میں نوجوان ٹیلنٹ کے لیے نمایاں مواقع ہیں اور فرنچائزز کی منصوبہ بندی اور بولی کی حکمت عملی پی ایس ایل کے مجموعی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *