پاکستان کی غزہ پیس بورڈ میں شمولیت اچانک فیصلہ نہیں،طویل سفارتی عمل کا نتیجہ ہے ،جبار چوہدری

پاکستان کی غزہ پیس بورڈ میں شمولیت اچانک فیصلہ نہیں،طویل سفارتی عمل کا نتیجہ ہے ،جبار چوہدری

 سینئرصحافی اورمعروف تجزیہ کار جبار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کسی اچانک یا وقتی فیصلے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک طویل، سنجیدہ اور منظم سفارتی عمل کی کامیابی ہے جس کی بنیاد اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی پہلے رکھی جا چکی تھی۔

ا ن کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا سفارتی کردار ایک بار پھر مؤثر اور قابلِ اعتماد تسلیم کیا جا رہا ہے۔
جبار چوہدری کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کے ساتھ ہونے والی تاریخی ملاقات میں پاکستان کو مرکزی حیثیت دینا محض علامتی نہیں بلکہ عالمی قوتوں کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جیسے حساس اور پیچیدہ مسئلے پر پاکستان کی شمولیت اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان کو ایک ذمہ دار، متوازن اور اصولی ریاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو سزائیں واضح پیغام ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈا مزید نہیں چلے گا، تجزیہ کار جبار چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے غزہ میں امن کے حوالے سے اپنا مؤقف نہایت واضح رکھا ہے کہ کسی بھی قسم کا امن عمل صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور اس کے مینڈیٹ کے تحت ہی قابلِ قبول ہوگا۔

پاکستان نے کسی بھی غیر قانونی تجاوز، یکطرفہ کارروائی یا طاقت کے استعمال کو مسترد کر دیا ہے اور یہ پیغام واضح طور پر عالمی فورمز پر پہنچایا گیا ہے۔
غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت تین سالہ مدت کے لیے ہوگی، تاہم اس دوران پاکستان اپنے اصولی مؤقف، فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

جبار چوہدری کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے بلکہ یہ مسلم دنیا اور عالمی برادری کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ پاکستان امن، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے ساتھ کھڑا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *