آئی سی سی کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا “سرپرائز” ایک پاکستانی کھلاڑی ہو گا۔ یہ بات پاکستان کے کسی کرکٹ ایکسپرٹ نے تو نہیں بتائی البتہ ایک معاصر غیر ملکی کرکٹر نے فراخدلی سے بتا دیا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سرپرائز ایک پاکستانی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے شہرہ آفاق سپن باؤلر تبریز شمسی نے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ممکنہ سرپرائز پیکج قرار دیا ہے۔ آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز نے ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے لئے جو ٹیم اناؤنس کی ہے اس میں خواجہ نافع شامل ہیں۔
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے قومی ٹیم کا جانا البتہ پاکستان کی حکومت کے فیصلے پر منحصر ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں تبریز شمسی نے لکھا، خواجہ نافع ایک سنجیدہ کھلاڑی ہے، ہو سکتا ہے وہ ورلڈکپ کا سرپرائز پیکج ہو۔ ساؤتھ افریقہ کے سپن باؤلر تبریز شمسی نے مزید کہا کہ انہوں نے گلوبل سپر لیگ کے دوران نافع کے ساتھ وقت گزارا ہے۔
وہ ایک محنتی، خوش اخلاق اور بڑے عزائم رکھنے والا کھلاڑی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق بھارتی اسپنر اشوین نے بھی پاکستان کے خواجہ نافع کو قابل توجہ کھلاڑی قرار دیا تھا۔ خواجہ میں خاص کیا ہے؟ خواجہ نافع ایک باصلاحیت بیٹر ہیں جو دائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں۔
ان کو ان کے مختصر کیرئیر میں اپنی کلین ہٹنگ کے سبب کرکٹ کو سمجھنے والوں اور کھلاڑیوں کی توجہ ملی۔وہ خاص طور پر اپنی اننگز کے آغاز میں باؤنڈریز تلاش کرنے اور ڈاٹ بالز کو کم سے کم کرنے کی صلاحیت کے لیے پسند کئے جا رہے ہیں۔
مختصر دورانیہ کی تیز رفتار کرکٹ میں یہ خوبیاں بنادی کوالٹیز میں شمار کی جاتی ہیں کہ بیٹر کریز پر آتے ہی باؤنڈریز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور کوئی بال خالی نہ جانے دینے کا طرزِ عمل رکھتے ہوں۔ آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے لیے خواجہ نافع کا انتخاب ایک متحرک، مڈل آرڈر بیٹر ہونے کے ساتھ ان کی وکٹ کیپنگ سکلز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

