امریکا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد سوار

امریکا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد سوار

امریکا کی ریاست مینے (Maine) کے شہر  بینگور میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن کے حوالے سے فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

امریکی میڈٰیا  کے مطابق ایف اے اے کا بتانا ہے کہ طیارہ بمبارڈیئر چیلنجر 600 اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر ہوائی اڈے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔

بنگور ایئرپورٹ  کا کہنا ہے کہ رن وے بند کر دیا گیا ہے اور عوام سے اس علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی  گئی ہے جبکہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

بنگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو پورٹ لینڈ کے شمال مشرق میں تقریباً 129 میل کے فاصلے پر بنگور شہر میں واقع ایک مشترکہ سول اور فوجی ہوائی اڈا ہے، ایک ہی رن وے پر مشتمل ہے،  یہی ہوائی اڈا حالیہ فضائی حادثے کا مقام بنا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حادثہ شدید برفانی طوفانی کے دوران پیش آیا، البتہ حادثے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی۔

حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکا کے شمال مشرقی حصے شدید موسمِ سرما کے طوفان کی لپیٹ میں ہے ، اس طوفان کے باعث علاقے میں بھاری برفباری، انتہائی کم درجہ حرارت اور خراب موسمی حالات دیکھنے میں آئے۔

 نیشنل ویدر سروس کے مطابق ریاست کے تیسرے بڑے شہر بنگور کے لیے موسم سرما کے طوفان کی وارننگ 27 جنوری کی صبح تک نافذ رہی۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ موسم سرما کے طوفان کی وارننگ کا مطلب یہ ہے کہ شدید برفباری کے باعث سفر نہایت خطرناک ہو سکتا ہے اور عوام کو غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنا چاہیے۔

ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مین اسٹیٹ پولیس مقامی حکام کی مدد کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *