کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا بالاآخر بے نقاب ہوگیا ، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے اپنے ہی رہنما نے سچ اگل دیا ،بجلی کے یونٹ آٹے کی قیمت ،سستی بجلی ، سستا آٹا محض ایک ڈھکوسلا تھا ،کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اما ن نےاپنے منہ سے پاکستان سے الگ ہونے کی بات کردی اس کے ساتھ ان کی تمام عزائم کھل کرواضح ہوچکے ہیں ۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اما ن بلوائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ہمدردی نہیں چاہیے،ہم اپنی جنگ اپنے زور بازو پر لڑیں گے۔
اگر باقی ممالک آزاد ہوکر شناخت حاصل کرسکتے ہیں تو ہم اپنا پاسپورٹ بھی رکھیں گے ،اپنا جھنڈا بھی رکھیں گے ، یہی ہمارے شہیدوں کا خواب تھا اور یہی ہمارا خواب ہے اسی خواب کو لیکرآگے بڑھنا پڑے گا ۔
اگر ہمار ا حق ملکیت نے دے سکتے تو ماردو آزاد کشمیر پر ایٹم بم چلائو ایٹم بم ماروبات ختم ہوجائے گی اگر ہم میں سے ایک بھی زندہ رہا تو حق ملکیت حق اختیار حق حکمرانی کو آگے بڑھائیں گے ۔