وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے ماہرین کی تجویز پر ہفتے کی شب پمز لے جانے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو گزشتہ ہفتے رات آنکھوں کے ماہرین کی ہدایت پر پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی تحریری رضامندی سے صرف بیس منٹ تک طبی کارروائی کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس دوران صحت مند اور خیریت سے تھے، اور تمام ضروری ہدایات مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی والے اب پی ٹی ایم کا روپ دھار رہے ہیں،سابق ڈی آئی جی محمد ادریس خان

