اسلام آباد کے اہم تجارتی سنٹر میں آتشزدگی ،ایک زخمی، انتظامیہ کی دوڑیں لگیں

اسلام آباد کے اہم تجارتی سنٹر میں آتشزدگی ،ایک زخمی، انتظامیہ کی دوڑیں لگیں

اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز بیورلے سنٹر میں آج صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائر بریگیڈ انتظامیہ کے مطابق آگ شدید تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوری اطلاع کے بعد فائر ٹینڈرز اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

انتظامیہ کے مطابق مال کے دوسرے فلور میں 25 سالہ نوجوان شیر خان پھنس گیا تھا، تاہم کامیاب ریسکیو کے بعد اسے زخمی حالت میں نکال لیا گیا اور فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ای ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت کا اہم اقدام

بیورلے سنٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر کی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور تمام متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کی بدولت کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اس اہم تجارتی سنٹر میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار آگ لگنے کا واقعہ ہے، جسے انتظامیہ غیر معمولی قرار دے رہی ہے۔ واقعے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

آتشزدگی پر بروقت قابو پانے پر سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ کی کارکردگی کو عوام اور سماجی حلقوں کی طرف سے سراہا گیا۔ دوسری جانب سی ڈی اے نے تمام کاروباری مراکز کی بلڈنگ انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *