آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنزسے متعلق بُری خبر

آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنزسے متعلق بُری خبر

آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بالر اور سابق کپتان پیٹ کمنز انجری کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کی غیر موجودگی میں ٹیم انتظامیہ نے بین ڈار شیوس کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹ کمنز حالیہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، جس کے باعث میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑی کی طویل المدتی فٹنس اور مستقبل کے ایونٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپین پارلیمنٹ کا پاکستانی شہریوں کے لیے بڑا اعلان

آسٹریلوی سکواڈ میں ایک اور اہم تبدیلی کے تحت میتھیو شارٹ کو فائنل فہرست سے نکال کر ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر میتھیو رنشا کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رنشا کی شمولیت سے بیٹنگ لائن اپ میں مزید گہرائی اور فلیکسیبیلٹی آئے گی، خاص طور پر مڈل آرڈر میں ان کا تجربہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی قیادت اس بار آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جو اپنی جارحانہ بیٹنگ اور متوازن قیادت کے لیے جانے جاتے ہیں، کرکٹ ماہرین کے مطابق مچل مارش کی کپتانی میں ٹیم ایک جارحانہ اور جدید ٹی 20 انداز اپنائے گی۔

اعلان کردہ سکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج شامل کیا گیا ہے، جن میں زیویر بارٹ لیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈراس ہوئس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل وڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہن من، گلین میکسویل، میتھیو رنشا، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں، یہ تمام کھلاڑی حالیہ برسوں میں ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل اور ٹم ڈیوڈ جیسے جارحانہ بیٹرز آسٹریلوی بیٹنگ کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے، جبکہ جوش ہیزل وڈ، ناتھن ایلس اور ایڈم زمپا بولنگ یونٹ کو توازن فراہم کریں گے، کیمرون گرین اور مارکس اسٹوئنس جیسے آل راؤنڈرز ٹیم کو اضافی آپشنز مہیا کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں کیسی ہیں؟ کپتان سلمان آغا کی حکمت عملی سامنے آگئی

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کیا جائے گا، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی، آسٹریلیا جو کہ ماضی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے، اس ایونٹ میں بھی مضبوط دعوے دار کے طور پر میدان میں اترے گا۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، تاہم آسٹریلوی سکواڈ کی مجموعی گہرائی اور تجربہ اسے ایک متوازن اور خطرناک ٹیم بناتا ہے، شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ کینگروز ٹیم ایشیائی کنڈیشنز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *