بلوچستان میں گزشتہ تین دنوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 197 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تعاقبی اور سینیٹائزیشن آپریشنز کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
آپریشنز کے دوران مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں پاک فوج، فرنٹیئر کور، پولیس اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کی تعداد 36 ہے، جن میں بلوچ شہریوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔