اسلام آباد،راولپنڈی کے متعلق ٹریفک پولیس کا بڑا اعلان،شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

اسلام آباد،راولپنڈی کے متعلق ٹریفک پولیس کا بڑا اعلان،شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج رات 8 بجے سے 9 بجے کے دوران وفاقی دارالحکومت کی متعدد اہم شاہراہیں سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے باعث عارضی طور پر بند یا محدود کی جائیں گی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جبکہ ان سڑکوں پر جزوی یا مکمل بندش کے باعث فیصل ایونیو اور اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر غیر معمولی ٹریفک لوڈ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پولیس نے راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کے طور پر راول روڈ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے کا استعمال کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہریوں کے لیے زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو کی طرف جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مری یا بارہ کہو سے اسلام آباد آنے یا جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ کو ترجیح دیں۔ جبکہ سرینا، بھارہ کہو اور ملحقہ علاقوں سے راولپنڈی جانے والے افراد کو پارک روڈ اور کھنہ کے راستے سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای نے ریموٹ ورکنگ ویزا کا اجرا شروع کر دیا، نئے قواعد وضوابط کی تفصیلات جانئیے

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک صورتحال سے آگاہی حاصل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی سہولت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں اور صورتحال معمول پر آتے ہی سڑکیں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *