’پاک بھارت ممکنہ سیمی فائنل؟‘، آئی سی سی کا دوٹوک اعلان، بھارت کی پریشانی بڑھ گئی

’پاک بھارت ممکنہ سیمی فائنل؟‘، آئی سی سی کا دوٹوک اعلان، بھارت کی پریشانی بڑھ گئی

بھارت میں کرکٹ حلقے بے ہو گئے ہیں کہ اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو بھارتی ٹیم کو ممبئی کے تاریخی میدان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سیمی فائنل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممکنہ شیڈول میں ایک اہم شرط شامل ہے جو پورا منظرنامہ بدل سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر سیمی فائنل مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا طے پاتا ہے تو یہ میچ ممبئی کے بجائے سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اس فیصلے کے پیچھے سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کو بنیادی عنصر قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کھیلیں گی یا نہیں؟بڑی خبر آگئی

موجودہ ترتیب کے مطابق اگر بھارت سپر8 مرحلے سے کوالیفائی کر کے سیمی فائنل میں پہنچتا ہے تو اسے 5 مارچ کو ممبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلنا تھا۔ تاہم اگر گروپس کے نتائج اس انداز میں سامنے آتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آ جائیں، تو پھر بھارتی ٹیم کو 4 مارچ کو کولمبو میں پہلا سیمی فائنل کھیلنا ہوگا۔

وضاحت کے مطابق اگر بھارت اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہے، یا اس کے برعکس پاکستان پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر رہے، تو دونوں ٹیموں کا ٹاکرا سیمی فائنل میں ہوگا۔ ایسی صورت میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میچ کی میزبانی نہیں کرے گا بلکہ مقابلہ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ 4 مارچ کو بھارت میں ہولی کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس ترتیب کے تحت بھارتی ٹیم کو اسی دن میدان میں اترنا پڑے گا، جس پر سماجی حلقوں میں بھی بحث چھڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق’ایک جانب تہوار کی خوشیاں ہوں گی اور دوسری جانب روایتی حریف کے خلاف بڑا مقابلہ‘، جو دباؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ عالمی توجہ کا مرکز بنتا ہے اور سیمی فائنل میں ایسا ٹاکرا ٹورنامنٹ کی مقبولیت کو عروج پر پہنچا سکتا ہے۔ تاہم بھارتی شائقین اس امکان پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

صورتحال نے ٹورنامنٹ کے ممکنہ منظرناموں کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ اب سب کی نظریں سپر ایٹ مرحلے کے نتائج پر جمی ہیں کیونکہ ’ایک پوزیشن اوپر یا نیچے‘ پورے شیڈول کو بدل سکتی ہے اور کرکٹ شائقین کو ممبئی کے بجائے کولمبو میں تاریخی مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *