ٹی20 ورلڈ کپ، اہم فاسٹ بولر اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے

ٹی20 ورلڈ کپ، اہم فاسٹ بولر اچانک وطن واپس روانہ ہوگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شریک نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن اچانک تورنامنٹ چھوڑ کر وطن روانہ ہو گئے ہیں،رپورٹس کے مطابق فرگوسن منگل کو کینیڈا کے خلاف گروپ میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر کو گھر میں پہلے بچے کی ولادت کے باعث خصوصی رخصت دی گئی ہے وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے وطن واپس جا رہے ہیں تاکہ اس خوشی کے موقع پر وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود رہ سکیں۔

نیوزی لینڈ کوچ کا موقف

نیوزی لینڈ کے کوچ روب والٹر نے اس حوالے سے کہا کہ یہ فرگوسن اور ان کی اہلیہ ایما کے لیے بہت اہم لمحات ہیں، اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھر پر موجود ہوں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرگوسن سپر 8 مرحلے سے پہلے واپس آ جائیں گے تاکہ ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے امریکہ کو شکست دے دی

فرگوسن کی غیر موجودگی نیوزی لینڈ کے لیے ایک اہم چیلنج ہے کیونکہ وہ ٹیم کے تیز بولنگ اٹیک کا حصہ ہیںتاہم ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ متبادل بولرز کے ساتھ حکمت عملی تیار ہے تاکہ گروپ میچ اور مستقبل کے مراحل میں ٹیم مضبوط رہ سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *