سابق کپتانون نے بھی عمران خان کےلیے این آر او مانگ لیا

سابق کپتانون نے بھی عمران خان کےلیے این آر او مانگ لیا

دنیا بھر کے ممتاز سابق بین الاقوامی کرکٹ کے 14 کپتانوں کے ایک گروپ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے ان کے لیے نیشنل ری کنسیلیئشن آرڈیننس (این آر اُو) مانگ لیا ہے۔

17 فروری 2026 کو حکومت پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں سابق عالمی ٹیموں کے کپتانوں نے لکھا کہ انہیں عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت، خصوصاً حراست کے دوران بینائی میں نمایاں کمی کی اطلاعات اور گزشتہ ڈھائی برسوں سے ان کی قید کے حالات پر گہری تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان طبی بنیادوں پر جیل سے رہائی چاہتے ہیں، امریکی اخبار میں انکشاف

سابق کپتانوں نے عالمی کرکٹ میں عمران خان کے مقام کو اجاگر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ انہوں نے 1992 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو تاریخی فتح دلائی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ کامیابی مہارت، حوصلے، قیادت اور کھیل کے جذبے پر مبنی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ دستخط کنندگان میں سے کئی نے یا تو عمران خان کے خلاف کرکٹ کھیلی، ان کے ساتھ میدان میں شریک رہے یا ان کی آل راؤنڈر صلاحیتوں اور قائدانہ کردار سے متاثر ہو کر بڑے ہوئے۔ انہیں کرکٹ کی تاریخ کے بڑے آل راؤنڈرز اور کپتانوں میں شمار کیا گیا جنہیں کھلاڑیوں، شائقین اور منتظمین کی جانب سے یکساں احترام حاصل ہے۔

کرکٹ سے ہٹ کر بیان میں ان کے بطور وزیر اعظم خدمات کا بھی ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ سیاسی اختلافات سے قطع نظر وہ جمہوری طور پر منتخب ہو کر اپنے ملک کے اعلیٰ ترین منصب تک پہنچے ہیں۔

سابق کپتانوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری اور مسلسل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، انہیں اپنی مرضی کے ماہر ڈاکٹروں سے علاج کی اجازت دی جائے، حراست کے دوران انسانی وقار کے مطابق سہولیات دی جائیں، اہل خانہ سے باقاعدہ ملاقاتوں کی اجازت ہو اور انہیں قانونی عمل تک شفاف اور بلا تاخیر رسائی دی جائے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی عینک کے ساتھ 70 فیصد درست، دوسری کا وژن 6/6 ہے، وزیر قانون

بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ طویل عرصے سے قوموں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی آئی ہے، میدان میں مقابلہ ختم ہونے کے بعد احترام باقی رہتا ہے، عمران خان نے اپنے کیریئر میں اسی جذبے کی نمائندگی کی۔

اپیل میں زور دیا گیا کہ حکام شائستگی اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ اپیل کھیل کے جذبے اور مشترکہ انسانیت کے تحت کی گئی ہے اور اس کا کسی قانونی کارروائی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

اس خط پرسابق کرکٹ ٹیموں کے کیپٹنز مائیکل ایتھرٹن، ایلن بارڈر اے او، مائیکل بریئرلی، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، پدما بھوشن،  سنیل گواسکر، ڈیوڈ گوو، کم ہیوز، ناصر حسین، سر کلائیو لائیڈ، پدما بھوشن کپل دیو نکھنج، اسٹیفن وا، جان رائٹ کے دستخط شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *