وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملے ایک پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں جس میں طالبان اور بھارت ملوث ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہلی، کابل اور دہشت گرد گروہ سب پاکستان کے خلاف حملوں میں شامل ہیں، وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان میں تمام دہشت گرد گروہ، بشمول تحریک طالبان پاکستان اور داعش، موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پر حملے کابل حکومت کی رضامندی یا تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان ابھی بھی موجود ہے اور پاکستان اپنی سرحدوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نئی دہلی کابل اور دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت اور کابل ایک پیج پر ہوتے ہیں ۔