وزیر اعظم سے یورپی کونسل کے صدر کاٹیلیفونک رابطہ ،امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

وزیر اعظم سے یورپی کونسل کے صدر کاٹیلیفونک رابطہ ،امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کوسٹا کو پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سے تنازعات کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ کا حامی رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اس عمل کی حمایت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کا تسلسل ناگزیر ہے۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *