آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد

آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ اقدام عوامی تحفظ، امن و امان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

پابندی کے دوران ہالز اور مارکیز میں منعقد ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود اور محفوظ استعمال کی اجازت دی گئی ہے، جس کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے تاکہ صوبے میں امن و امان برقرار رہے۔

اعلامیے کے مطابق اس پابندی کا مقصد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو کم کرنا اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کی پاسداری کریں اور قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا گھات لگا کر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 جوان، ایک شہری شہید

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *