پی ٹی آئی گروپوں میں ہزار اختلافات ہیں ،خان اندر ہی رہے اس پر سب متفق ہیں،خواجہ آصف

پی ٹی آئی گروپوں میں ہزار اختلافات ہیں ،خان اندر ہی رہے اس پر سب متفق ہیں،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی اندرونی صورتحال اور قیادت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مختلف گروپوں میں بے شمار اختلافات موجود ہیں، تاہم ایک نکتے پر سب کا اتفاق ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں۔

ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت عمران خان کے لیے “رہائی فورس” بنانے کی بات کرتی ہے، مگر صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے سے گریزاں ہے۔

پختونخواہ کی حکومت عمران خانُ کے لئےرہائ فورس بنائے گی۔ مگر دھشت گردوں کیخلاف زبان بھی نہیں کھولے گی۔ شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔ روزانہ پولیس کی شہادتیں ھو رہی ھیں زندہ جلایا جا رہا۔ مگر IK ترجیح اول اور آخر ھے۔باقی سب بے معنی اور بے وقعت ھے۔ وزارت اعلی بچاؤ نمبر…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 26, 2026

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کرتی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پولیس اہلکاروں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیل کی افواہیں دکان چمکانے کی کوشش ہے؛ خواجہ آصف

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے عمران خان کی رہائی ہی اولین اور آخری ترجیح ہے اور دیگر قومی و صوبائی معاملات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صوبے کی حکمرانی اور قومی سلامتی جیسے اہم امور کو نظر انداز کر کے صرف سیاسی بیانیے کو تقویت دی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ جماعت کے اندر کئی دھڑے بن چکے ہیں اور کسی کو درست طور پر معلوم نہیں کہ کتنے گروپ سرگرم ہیں، تاہم ان کے بقول سب اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں۔

انہوں نے بیرون ملک موجود بعض یوٹیوبرز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان کا کاروبار عروج پر ہے، جبکہ پارٹی کے اندر رہنما ایک دوسرے پر تنقید اور الزامات میں مصروف ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *