گلوکاری کے بعد عاصم اظہر کا روحانی انداز، میلبرن میں اذان دے کر داد سمیٹ لی

گلوکاری کے بعد عاصم اظہر کا روحانی انداز، میلبرن میں اذان دے کر داد سمیٹ لی

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے مقبول ترین نوجوان گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا اور آج ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیلر سوئفٹ کی شادی کے بعد وائٹ ہاؤس کی پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی

گلوکار ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے روحانی پہلوؤں کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر میلبرن میں اپنے قیام کے دوران اذان دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے پیشہ ورانہ مصروفیات کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :عامر خان نے دیرینہ دوست گوری سپراٹ کو جیون ساتھی بنا لیا

ویڈیو میں عاصم اظہر سیاہ رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی پُرسوز اور دلکش آواز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے عاصم اظہر کے اس انداز کو خوب سراہا، متعدد صارفین نے “ماشاءاللہ” اور “سبحان اللہ” جیسے تبصرے کرتے ہوئے ان کی آواز اور تربیت کی تعریف کی۔

editor

Related Articles