ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا بڑا اقدام: گاڑی مالکان کے لئے ‘ای-رجسٹریشن کارڈ’ متعارف

ایکسائز  ڈیپارٹمنٹ  کا بڑا اقدام: گاڑی مالکان کے لئے  ‘ای-رجسٹریشن کارڈ’ متعارف

پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ‘ای رجسٹریشن کارڈ’ متعارف کروا دیا ہے، جس سے گاڑی مالکان کی ایک بڑی مشکل آسان ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے شہریوں کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی خدمات کو مزید ڈیجیٹل کر دیا ہے۔

محکمے کی جانب سے گاڑیوں کے مالکان کے لیے ‘ای-رجسٹریشن کارڈ’ کی نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جسے اب ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ ڈیجیٹل کارڈ جسمانی رجسٹریشن کارڈ کا ایک مؤثر متبادل ہے، جسے ٹریفک پولیس یا سیکیورٹی حکام کی جانب سے طلب کیے جانے پر دکھایا جا سکتا ہے۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو رجسٹریشن کارڈ کے حصول میں ہونے والی تاخیر سے بچانا اور نظام کو پیپر لیس بنانا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے ای-رجسٹریشن کارڈ کے حصول کے لیے ایک آسان طریقہ کار بھی جاری کیا ہے، جس کے تحت شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور چیسس نمبر فراہم کر کے فوری طور پر ورچوئل کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف کو جاپانی وزیرِاعظم کا ٹیلی فون،قیام امن میں پاکستان کے کردار کی تعریف

شہری اب ویب سائٹ کے ذریعے اپنا ڈیجیٹل رجسٹریشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جبکہ اس سہولت کا مقصد پیپر لیس اور آسان سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

تاہم کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر فراہم کرنا لازمی ہوگا، اور سیکیورٹی و ٹریفک پولیس کی جانب سے تصدیق کے لیے یہ ورچوئل کارڈ قابلِ قبول ہوگا۔

ای-رجسٹریشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار:

شہری اپنا ڈیجیٹل کارڈ حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ (https://excise.punjab.gov.pk) پر جائیں۔

ویب سائٹ پر موجود ‘سروسز’ (Services) کے مینیو میں جا کر مینیو بار میں شامل “E-registration Card” کے بٹن پر کلک کریں۔

اس کے بعد نئے صفحے پر اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر درج کریں اور ‘سرچ’ کا بٹن دبائیں۔

تصدیق مکمل ہوتے ہی ای-رجسٹریشن کارڈ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا، جسے باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک سنٹر روٹرڈیم کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد، افواج پاکستان کو خراج تحسین

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *