شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ بیٹے کا بڑا بیان سامنے آگیا

شین وارن کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ بیٹے  کا بڑا بیان سامنے آگیا

آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان اور لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی موت کو چار سال گزر گئے ہیں، اور اس دوران ان کے انتقال کی وجوہات پر دوبارہ بحث چھڑ گئی ہے۔

52 سالہ شین وارن 2022 میں تھائی لینڈ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں ان کے بیٹے جیکسن وارن نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں کووڈ-19 ویکسین ان کی موت کی وجہ بنی۔ تاہم جیکسن نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے والد کو کچھ صحت کے مسائل لاحق تھے، جنہوں نے ان کی صحت پر اثر ڈالا تھا۔

جیکسن وارن کے مطابق، والد کی موت کی خبر ملنے کے بعد انہوں نے حکومت اور ویکسین کو مورد الزام ٹھہرایا تھا، لیکن بعد میں اپنے خیالات کو عوامی سطح پر بیان نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ شین وارن نے متعدد ویکسین ڈوزز لی تھیں، حالانکہ وہ اس کے خواہشمند نہیں تھے، بلکہ پیشہ ورانہ تقاضوں کے باعث ایسا کرنا پڑا تھا۔

جیکسن نے کہا کہ وہ اب ان خیالات پر زیادہ غور نہیں کرتے کیونکہ اس سے ان کا غصہ بڑھتا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کو خوش اور بہتر حالت میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کی کچھ بری عادات تھیں، لیکن وہ مجموعی طور پر اچھی زندگی گزار رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معروف فاسٹ باؤلر پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

شین وارن کی موت کے چار سال بعد ان کی زندگی اور انتقال کی وجوہات پر بحث جاری ہے، اور ان کے بیٹے کے بیان نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *