ایران کے دارالحکومت تہران میں اخوت اور خیرسگالی کی نئی مثال قائم ہوئی ، پاکستان کے آرمی چیف و فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ مذاکرات کی جاری کوششوں کے سلسلے میں بدھ کو تہران پہنچے ۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب پاکستان خطے میں امن کیلئے سفارتی رابطوں کے فروغ میں ایک اہم کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے، یہاں ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران میں اہم ملاقاتوں اور مصروفیات کی کچھ تصویری جھلکیاں پیش کررہے ہیں جو اس مقولے “تصویریں بولتی ہیں ” پر صادق آتی نظر آتی ہیں ۔
تہران کی سرزمین پر فیلڈ مارشل عاصم منیر فوجی وردی میں خصوصی طیارے سے اُترے جہاں استقبال کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی موجود تھے۔

ایرانی وزیرخارجہ فیلڈ مارشل کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے انہیں دیکھ کر سلیوٹ اور پھر بغل گیر ہوتے ہوئے۔


ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر لکھا کہ ’فیلڈ مارشل منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے دلی خوشی ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کی ملاقات ، ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف سے ملاقات

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ماتحت ’خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر‘ کا دورہ کیا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے ملاقات کی ۔





