کل کچھ بڑا ہوگا، ٹرمپ کے اعلان نے سب کو چونکا دیا

کل کچھ بڑا ہوگا، ٹرمپ کے اعلان نے سب کو چونکا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ممکنہ پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل کوئی بڑا سرپرائز سامنے آ سکتا ہے جو ان کے بقول ایک مثبت خبر ہوگی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکی پابندیاں ایرانی بندرگاہوں پر بدستور برقرار رہیں گی تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ صورتحال میں بہتری کی امید موجود ہے اور کل کچھ اہم ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ایک بہت مثبت چیز ہوگی کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے مزید انکشاف کیا کہ کل ایک نہایت ذہین اور اہم شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی جو اپنے ملک اور عالمی معاملات کے حوالے سے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ایک غیر معمولی نیوز کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں ممکنہ طور پر اہم اعلانات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران افزودہ یورنیم امریکا کے حوالے کرنے کیلئے تیار مگر وہ دھول بن چکی۔ ٹرمپ

دوسری جانب خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام کمرشل جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس اقدام کو سیز فائر سے مشروط قرار دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اگر کسی بھی فریق کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے 24 گھنٹے خطے کی صورتحال اور عالمی توانائی منڈی کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی سطح پر تجسس اور توقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *