اداکارہ رمشا خان اور اداکارخوشحال خان نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم، ہم خوشی کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ الحمدللہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اس نئے سفر کے آغاز پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں اور ان تمام افراد کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس دوران انہیں محبت اور دعاؤں سے نوازا۔
جوڑے نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے باب میں مداحوں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہیں، تاہم ساتھ ہی ذاتی زندگی کے احترام اور پرائیویسی کی درخواست بھی کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں رمشا خان کو سرخ عروسی لباس میں جبکہ خوشحال کو سیاہ شلوار قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نکاح سے متعلق افواہوں کے بعد دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ بعد ازاں رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر پھیلانے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا تھا۔ شوبز جوڑی کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔