’اے آئی سیکھو 2026 ‘کا آغاز، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سکھانے کا بڑا قدم

’اے آئی سیکھو 2026 ‘کا آغاز، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سکھانے کا بڑا قدم

حکومتِ پاکستان اور گوگل نے مل کر ’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

یہ پروگرام خاص طور پر وائب کوڈنگ کے ذریعے نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کرے گا تاکہ وہ تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل دنیا میں اپنی جگہ بنا سکیں۔اس اہم اقدام کے لیے   گوگل فار ڈولپمنٹ نے وزارت برائے  ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیلی نار اورانوویٹا  کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل کی انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی نئی ڈکٹیشن ایپ لانچ

حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مزید آگے لے جانا اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس پروگرام کو مؤثر انداز میں نافذ کیا گیا تو یہ نہ صرف نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولے گا بلکہ پاکستان کی ٹیک انڈسٹری کو بھی ایک نئی رفتار دے سکتا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *