گاڑیوں میں نیا انقلاب، آواز سے چلنے والا ٹوائلٹ پیٹنٹ کر لیا گیا

گاڑیوں میں نیا انقلاب، آواز سے چلنے والا ٹوائلٹ پیٹنٹ کر لیا گیا

چین کی ایک آٹو کمپنی نے گاڑیوں میں سہولت کا نیا اور حیران کن تصور پیش کرتے ہوئے آواز سے کنٹرول ہونے والے ٹوائلٹ کا پیٹنٹ حاصل کر لیا ہے۔

چونگ چنگ میں قائم کمپنی سیرس گروپ نے اپریل 2025 میں اس جدید نظام کے لیے پیٹنٹ نمبر CN224104011U فائل کیا تھا جس کی باضابطہ منظوری اب دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پرھیں :ریما خان کا دلچسپ انکشاف، ریما کی شاہ رخ کے ساتھ پرفارمنس کی 2 شرطیں کیا تھی

پیٹنٹ تفصیلات کے مطابق یہ ’ان وہیکل ٹوائلٹ‘ خاص طور پر طویل سفر، کیمپنگ اور گاڑی میں زیادہ وقت گزارنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔یہ نظام مکمل طور پر آواز کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے اور ضرورت پڑنے پر سیٹ کے نیچے سے باہر آ جاتا ہے۔ استعمال کے بعد فضلہ ایک مخصوص ٹینک میں جمع کیا جاتا ہے۔

اس ٹینک میں ایک جدید گھومنے والا ہیٹنگ سسٹم شامل ہے جو مائع فضلے کو بخارات میں تبدیل کرتا ہے جبکہ ٹھوس فضلہ کو خشک کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ بدبو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزاسٹ فین بھی نصب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :’اے آئی سیکھو 2026 ‘کا آغاز، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سکھانے کا بڑا قدم

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ابھی تک ایسی کسی گاڑی کا اعلان نہیں کیا جس میں یہ ٹیکنالوجی دستیاب ہو، تاہم یہ تصور مستقبل کی گاڑیوں میں نئی سہولتوں کی سمت ایک قدم سمجھا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیریس اس طرح کا آئیڈیا پیش کرنے والی پہلی کمپنی نہیں۔ اس سے پہلے بھی کچھ کمپنیوں نے محدود پورٹیبل ٹوائلٹ سسٹمز متعارف کرائے ہیں۔مزید یہ کہ 1954 کی کلاسک رولس رائس سلور ریتھ لائموزن میں بھی سونے سے مزین ٹوائلٹ موجود تھاجو بعد میں نیلامی میں بھی خبروں کی زینت بنا۔یہ نیا پیٹنٹ آٹو انڈسٹری میں عجیب مگر دلچسپ جدت کی ایک اور مثال بن گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *